[ad_1]

وزیراعظم سے آغا خان کے صاحبزادے کا رابطہ، سیلاب زدگان کیلئے امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم آغا خان نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسماعیلی امامت کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لئے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی مدد کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص یورپی یونین میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہوئی صورتحال سے آگاہی دینےکی درخواست کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز کے ذریعے سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی میں مالی مدد دی جائے۔

اس موقع پر شہزادہ رحیم آغا خان نے کہا کہ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور بحالی کے کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *