صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 7 ستمبر کو تندور بند رکھنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس کی اور 7 ستمبر کو صوبے بھر میں تندور بند کرنے کا اعلان کیا۔

تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی اور صدر عبدالصمد نےکہا کہ آٹا،گیس،بجلی اور پانی کی قلت کے باعث اب تک 140تندور بند ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال جو نرخنامہ دیا گیا تھا اب وہ منظور نہیں ہے۔

نعیم خلجی اور عبدالصمد نے یہ بھی کہاکہ اس وقت ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضا فہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ صوبے میں آٹا،گیس،بجلی اور پانی کی قلت کے باعث اب تک 140تندور بند ہو چکے ہیں ،دیگر تمام تندور بھی بدھ سے بند کر دئیے جائیں گے۔

تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور صدرنے کہا کہ مجسٹریٹس کی جانب سے تندور والوں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہواہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اگر انہیں آٹا، بجلی، گیس فراہم کر تی ہے تو تندور کھلیں گے بصورت دیگر بند کر دئے جائیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *