[ad_1]
کراچی ایئر پورٹ پر اہم شخصیات کے پروٹوکول کی آڑ میں ممنوعہ اشیاء کی کلیئرنس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے سرویلنس یونٹ اور چائنا ڈیسک پر تعینات پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی فرید خان کی سفارش پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 8 اہلکاروں میں ایئرپورٹ سرویلنس یونٹ اور چائنا ڈیسک کے ایک سب انسپکٹر، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں جبکہ 2 ہیڈ کانسٹیبلز اور ایک کانسٹیبل کو بھی کلوز ٹو اسٹیبلشمنٹ کیا گیا ہے۔
کورس پر سکرنڈ کے لیے ریلیز کیے گئے پولیس کانسٹیبل کے پروٹوکول میں ملوث ہونے پر اس کا ایئرپورٹ کارڈ واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 13 جون کو ڈیوٹی سے ریلیز کیے گئے دانش گل نامی پولیس کانسٹیبل کو 30 اگست کو غیر متعلقہ مسافر کا پروٹوکول کرتے پایا گیا جس پر اس کے خلاف مس کنڈکٹ رپورٹ بھی ایس ایس پی کو ارسال کردی گئی۔
[ad_2]