بشکریہ ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق اماراتی طیارے میں سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے سامان لایا گیا ہے۔

کراچی ایئر پورٹ پر طیارے کی آمد کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی موجود تھے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام نے متحدہ عرب امارات کے سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کیے۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

کراچی ایئر پورٹ پر پاک فوج کے افسران سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت کے حکام بھی موجود تھے۔

یو اے ای سے آئے طیارے میں سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیاء، خیمے، کمبل لائے گئے ہیں۔

سندھ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے متعلق اماراتی سفارتخانہ نے وزارتِ خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

یو اے ای کی جانب سے پاکستان پہنچنے والا یہ آٹھواں امدادی جہاز تھا، سات جہاز پہلے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات میری اپنے بھائی صدر محمد بن زاید سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کیلئے 5 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان دے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *