[ad_1]

ستمبر میں جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ستمبر میں جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 

اس حوالے سے بدھ کو محکمہ موسمیات نے کہا کہ ماہ ستمبر میں سندھ میں مون سون کے کم از کم دو سسٹم تیز بارشیں برسا سکتے ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں معمول سے 20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ معمول سے زائد بارشوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے زیریں سندھ میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب بشمول سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں شمال مشرقی پنجاب میں معمول سے 10 سے 15 فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں۔

دریں اثناء حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات ستمبر میں بارشوں سے متعلق باقاعدہ ایڈوائزری کل جاری کرے گا۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *