[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے سیلاب کے نقصانات پر اظہار افسوس کے جواب میں بھارتی وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس پر نریندر مودی کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قدرتی آفت کے منفی اثرات پر جلد قابو پا لیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چند روز قبل پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
[ad_2]