پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف درخواست واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

شوکت ترین کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے میں پی ٹی آئی سینیٹر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ 2014ء میں نیب نے میرے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر کیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 جون 2020ء کو احتساب عدالت ریفرنس میں بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

شوکت ترین نے موقف اختیار کیا کہ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے درخواست واپس لیتا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *