[ad_1]
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگی رہنما مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کو ملی مہلت کو ڈھیل اور سہولت قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو ڈھیل سے نواز شریف اور ن لیگ سے کی گئی ناانصافیاں پھر عیاں ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ڈھیل اور سہولیات سے کچھ ثابت ہو نہ ہو نواز شریف اور ن لیگ سے ہونے والی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگئی ہیں۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ (انصاف کے لیے) ترازو سیدھا نہیں ہوسکا۔
مریم نواز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ (دراصل) سزا تو جج صاحبہ کو ہونی چاہیے، جنہوں نے انصاف کرکے عمران خان کی شان میں گستاخی کی۔
[ad_2]