عالمی برادری بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے، ترکی سے7 طیارے اور یو اے ای سے 3 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے، جبکہ چین سے 2 طیارے اور جاپان سے امداد آج پہنچ رہی ہے۔

کینیڈا، برطانیہ اور آذربائیجان سے ساڑھے آٹھ ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے ترکی سے 7 فوجی طیارے امداد لیکر کراچی پہنچے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 3 فوجی طیارے سامان لیکر نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچے ہیں۔

چین سے 2 طیارے 3000 خیمے جبکہ جاپان سے ٹینٹ اور پناہ گاہوں پر مشتمل امدادی سامان بھیجا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا نے 5 ملین امریکی ڈالر، برطانیہ نے 1.5 ملین پاؤنڈز اور آذربائیجان نے 2 ملین امریکی ڈالرکا اعلان کیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *