[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں آلو، پیاز ، ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران، افغانستان کیساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ ملک میں آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری منظوری کیلئے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *