[ad_1]

نوشہرہ، سیلابی پانی نے گھروں میں موجود اشیاء کو برباد کردیا

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی پانی نے گھروں میں موجود اشیاء کو بھی ناقابل استعمال بنادیا ہے۔

سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ چارسدہ کا علاقہ گل آباد بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں درجنوں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اس وقت خیموں میں پناہ گزینوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ ٹانک میں سیلابی ریلوں سے فصلیں تباہ اور سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب کالام کے بالائی علاقے اتروڑ اور گبرال میں کئی رابطہ سڑکیں اور مکان سیلاب کے باعث صفحۂ ہستی سے مٹ گئے۔ بالائی علاقوں کے لوگوں کا ملک کے دوسرے حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *