[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین نے پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کی معلومات کو دل دہلا دینے والی قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلی جیان نے کہا کہ چین نے پاکستان ہنگامی بنیاد پر انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی موسمیاتی ردعمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، چین اپنے دوست ملک کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی معلومات دل دہلا دینے والی ہیں، مشکل وقت میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہیں، ہم موسمی اسٹریٹجک تعاون میں بھی شراکت دار ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی ہم منصب سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل، 50 ہزار ترپالیں فراہم کی ہیں، ہم نے ہنگامی انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی ریڈ کراس پاکستان ریڈ کریسنٹ کو 3 لاکھ امریکی ڈالر نقد دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آل پاکستانی چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے سیلاب ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ دیا، چینی سفارتخانہ پاکستان میں اور پاکستانی سفارتخانہ چین میں فنڈریز کے لیے رابطے میں ہے۔

ژاؤلی جیان نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے اور جلد ہی اپنے گھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *