سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے مؤثر انتظام کے لیے پاک فضائیہ نے ریجنل ایئر کمانڈز کے تحت 3 ریلیف زونز قائم کر دیے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر  نے تمام بیسز کو مقامی سول حکام کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی مہم تیز کردی گئی ہے۔ 

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پی اے ایف فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

امدادی کارروائیوں پر نظر رکھنےکے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز میں فوکل پوائنٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *