[ad_1]
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لاہور ڈویژن میں17مقامات پر فوج اور رینجرز کے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امدادی کیمپ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر قائم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاہور میں فور ٹریس اسٹیڈیم، صدر، والٹن، جوہر ٹاؤن، گریٹر اقبال پارک، بیدیاں روڈ، ڈیفنس، لبرٹی، قصور، شیخوپورہ اور چونیاں میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام سیلاب متاثرین کے لیے کیمپوں میں عطیات جمع کرا رہے ہیں، خوراک، ادویات، پینے کا پانی، دریاں، کمبل، مچھر دانیاں اور گرم کپڑے عطیہ کیے جارہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لیے دن رات مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے دل کھول کر عطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں۔
[ad_2]