[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

تہران سے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے  سیلابی صورتحال میں پاکستان کی مدد کا اعلان کیا اور متعلقہ ایرانی اداروں کو پاکستانی سیلاب متاثرین کی جلد از جلد مدد کرنے کی ہدایت کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر نے وزیراعظم پاکستان سے سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہمدردی اور تعاون پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *