[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سناگئی دوبیر میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 4 میں سے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں میں سے 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ لوئر کوہستان میں 25 اگست کو 5 نوجوان مدد کا انتظار کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پانچوں دوست اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آنے کے بعد ایک بلند پتھر پر چڑھ گئے اور 3 گھنٹے تک وہ حسرت اور بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

پانچوں دوست مدد کا انتظار کرتے رہے، تین گھنٹے پکارتے رہے مگر کوئی سرکاری ادارہ یا ریسکیو ٹیم نہ پہنچی۔

شہریوں کے مطابق اگر انتظامیہ چاہتی تو ایک گھنٹے میں پشاور یا گلگت سے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ سکتا تھا مگر کوئی نہ آیا تو مقامی افراد نے رسیوں کے ذریعے انہیں نکالنے کی آخری کوشش کی مگر وہ تیز موجوں کی نذر ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 5 میں سے صرف ایک نوجوان کو ریسکیو کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *