[ad_1]
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود لارجر بینچ میں شامل ہونگے۔
اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے ابتدائی سماعت کی تھی۔
تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
تین رکنی لارجر بینچ نے مزید ججز کو بینچ میں شامل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز کلمات پر عدالت نے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔، جبکہ شوکاز نوٹس کا جواب بھی 31 اگست تک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
[ad_2]