[ad_1]

ضلع راجن پور سیلابی پانی میں ڈوب گیا

پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ پانی کے علاوہ دیگر مسائل نے بھی متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں انتظامی مشینری غائب اور خوراک کی بھی قلت ہے جبکہ بچوں کے بیمار ہونے کے باعث مائیں پریشان ہیں۔

مکانات بہہ جانے کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے موجود ہیں، جس کی وجہ سے بچا کچھا سامان بھی تباہ ہونے لگا ہے۔

سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سانپوں کی بھرمار نے بھی متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہیں، پانی دیہی علاقوں کی طرف جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا گیارہویں روز بھی زمینی راستہ بند ہے جس کے باعث لوگ غذائی قلت کا شکار ہونے لگے ہیں۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تونسہ روڈ سے تودے ہٹانے شروع کردیے۔

رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے موسم کی خرابی کے باعث دورہ روجھان ملتوی کردیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *