وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرتے ہوئے مخیّر حضرات سے تعاون کی اپیل کردی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں لوگ بے گھر ہوگئے، فصلیں اور املاک تباہ ہوگئیں، متاثرین کے لیے تمام وسائل حاضر ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ملاقات کی، اس موقع پر امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ بارشوں سے تباہ حال علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ’’وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فنڈ ملکی اور بین الاقوامی امدادی رقم وصول کرنے کیلئے ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *