فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے بستی سیدن شاہ سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

زیر حراست شہری مطیب کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پولیس نے مجھے پی ٹی آئی کارکن کے طور پر پکڑا، اب مسلم لیگ (ن) کا کارکن بناکر گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ریس کورس نیب حملہ کیس کی تفتیش کر  رہے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *