[ad_1]
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم سندھ میں کمزور ہو کر بلوچستان کی جانب چلا گیا ہے، سسٹم کا مرکز خضدار کے آس پاس ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ سسٹم کے اثرات کوئٹہ میں بارش کی صورت میں نظر آ رہے ہیں، کوئٹہ میں کل شام سے صبح تک بارش جاری رہی جبکہ زیارت میں ہلکی برفباری بھی ہوئی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون میں زیارت میں برفباری غیر معمولی ہے، کوئٹہ، بلوچستان کے مون سونل بیلٹ کی آخری حد پر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قدر شدت سے مون سون کوئٹہ پر اثر انداز نہیں ہوتا، مون سون کے پچھلے دونوں سسٹم زمین کے تھے، پچھلے دونوں سسٹم سندھ میں برس کر بلوچستان گئے۔
جواد میمن کا کہنا تھا کہ مغربی ڈسٹربنس کی موجودگی کے دوران مون سون سسٹم کے اثرات زیادہ رہے ہیں، اس ڈسٹربنس کی وجہ سے سسٹم کے اثرات بلوچستان میں زیادہ رہے۔
[ad_2]