فائل فوٹو

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے۔

سول ایوی ایشن  ترجمان کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہے۔ 

واضح رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید موسمی خرابی کی وجہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آپریشن عارضی طور پر معطل ہوا تھا جس کی وجہ سے 12 پروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی تھی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *