[ad_1]
سندھ میں بارشوں کے باعث سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز مزید 2 دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 26 اور 27 اگست کو سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے، صوبے کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں۔
سردار شاہ کا مزید کہنا ہے کہ اسکولز اور کالجز متاثرین کے ریلیف کیمپس میں بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
[ad_2]