[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتیں سیاسی جھگڑے چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے یہ خطہ تباہی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی سے ملک آزمائشوں سے دوچار ہے، ملک کو لوٹنے والے تو ہیں لیکن بچانے والے کوئی نہیں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، خیبرپختونخوا میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی منجمد کر دیا ہے، اب تک 326 بچوں سمیت 903 افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سیلاب سے 1 لاکھ 25 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور 3 ہزار کلو میٹر سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *