[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سیلابی صورت حال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا، متاثرین سیلاب کے لیے قوم خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکار ہوگی، وفاقی حکومت، صوبوں سے مل کر بھرپور کوششیں کر رہی ہے، وسائل کو موبلائز کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں اور شدید سیلابی ریلوں سے ریلیف کے کاموں میں مشکلات آرہی ہیں، عوام کی مدد سے متاثرین کا ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم فنڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کی جاچکی ہیں، عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں، آئیں ہم سب ان کا سہارا بنیں، عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی منجمد کر دیا ہے، اب تک 326 بچوں سمیت 903 افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیلاب سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور 3 ہزار کلو میٹر سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *