[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔

دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران  پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گزشتہ روز قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ پہنچے ہیں۔

شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہو گی۔

قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *