[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں، مشاورت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی نے قانونی ٹیم کا اجلاس بلالیا۔

قانونی ماہرین کا اجلاس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں جاری ہے۔

اجلاس میں بابر اعوان، فواد چوہدری کے علاوہ دیگر قانونی ماہرین شرکت کر ہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو قانونی ٹیم نے مختلف نکات پر بریفننگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور قیادت پر گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت سے قبل عدالت میں پیشی پر مشاورت بھی ہوئی ہے۔

اجلاس میں اس پر بھی مشاورت جاری ہے کہ عمران خان ہری پور جلسے سے قبل عدالت جائیں یا نہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *