[ad_1]
سابق ججز اور ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے، اگر وہ معافی نہیں مانگتے اور کیس لڑتے ہیں تو ان کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا کہ عمران خان انا کا مسئلہ نہ بنائیں، غیرمشروط معافی مانگیں۔
ماہرِ قانون شاہ خاور نے کہا کہ اس طرح کے کیسز میں سب سے بڑا دفاع غیر مشروط معافی ہوتا ہے، اس معاملے میں تھوڑی زیادہ حساسیت ہے، کیوں کہ اس میں ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید نے کہا کہ عمران خان خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ اس کا عمران خان کو بہت نقصان ہوگا۔ اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ عدالت انہیں معافی دے دے۔ اگر معمولی سی سزا بھی ہوئی تو خود بخود نااہل ہوجائیں گے۔
[ad_2]