[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 24 اور 25 اگست کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ آج سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں آئندہ 2 روز میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں صبح سویرے چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آج جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *