[ad_1]

وزیراعظم آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم میاں شہباز شریف آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانیوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

شہباز شریف کو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو 24 اگست کو مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *