[ad_1]

ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر

ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک میں فنی خرابی سے سروس متاثر ہوئی اور ایک ہفتے میں یہ دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے، ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *