[ad_1]
ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو سزا ہو جاتی ہے تو 5 سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شائق عثمانی نے کہا کہ عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے، صورتحال عام توہین عدالت کیس سے مختلف ہے۔
شائق عثمانی نے کہا کہ عمران خان خطرے میں نظر آرہے ہیں، جوش میں آکر غلطی کر چکے ہیں، جوشیلے آدمی ہیں، آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو آپ اس پر تنقید کرسکتے ہیں، جج پر نہیں۔
ماہر قانون نے کہا کہ غلطی میں کیا، جوش میں کیا جو بھی کیا غلط کام کیا، عمران خان کو اس کیس میں معافی ملنا بہت مشکل ہے، جج کے فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں جج پر تنقید نہیں کرسکتے۔
شائق عثمانی نے کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ توہین عدالت کی ہے تو 6 ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
[ad_2]