مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ہماری خواہش نہیں ذمے داری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ قانون ٹوٹے گا تو سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے، عمران خان کے لیے یہ تاثر ہوگیا ہے کہ وہ لاڈلا نہیں لاڈلا پلس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھمکیاں ججوں اور افسران کو دی گئیں، افسران کیسے کام کرسکتے ہیں؟ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری خواہش نہیں ذمےداری ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کیا آپ کے لیے قانون کوئی اور ہو، عام آدمی کے لیے قانون اور ہو، یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ 4 بندے ہونے کی وجہ سے نہیں پکڑا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا اتحادی حکومت نے کہا تھا کہ آپ کے چیف آف اسٹاف بغاوت کا بیان دے، کیا یہ ن لیگ نے تقریر لکھی تھی کہ ججوں اور افسران کو دھمکیاں دو۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو جس دن پکڑنا چاہیں گے  پکڑیں گے، ججوں کی دھمکی کا فیصلہ عدالت کرے گی، افسران کو دھمکیاں حکومت دیکھے گی، حکومت کا فرض ہے کہ افسران کا تحفظ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مقبولیت کا گھمنڈ ہے، وہ پہلے کی طرح مقبول نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر اب بہت سے داغ ہیں، کونسا اسکینڈل ہے جو ان پر نہیں ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم انتقامی نشانہ بنانے کے تاثر سے بچنا چاہتے ہیں، انتقامی نشانہ نہیں بنا رہے، اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *