[ad_1]

وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا شدہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور انہیں خیمے، اشیاء خورونوش اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری طور پر 25 ہزار روپے فی خاندان فلڈ ریلیف کیش پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد میں کسی بھی قسم کا تعطل یا غفلت کسی صورت منظور نہیں۔ 

انہوں نے کہا مشترکہ سروے کی تکمیل اور مکمل بحالی تک سیلاب متاثرین کی فوری مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی بھی ہدایت کی۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بلوچستان حکومت اور وزارت منصوبہ بندی کو بھی اقدامات کی ہدایت کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *