[ad_1]

سی ٹی ڈی کی ملاکنڈ ریجن میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی پشاور نے ملاکنڈ ریجن میں کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی کی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد حیات محمد عرف سلمان ہے، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق ہلاک دہشت گرد داعش کا اہم کمانڈر اور درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے جمعیت علماء اسلام کے سابقہ تحصیل ناظم پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی اور یہ پولیس، لیویز، سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *