[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی منگلا چھاؤنی میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *