[ad_1]

فیصل آباد: دکاندار نے رکشہ ڈرائیور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

فیصل آباد میں دکاندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکشہ ڈرائیور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق سلنڈر میں گیس کم بھرنے پر رکشہ ڈرائیور اور دکاندار میں تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس کے مطابق جھگڑا بڑھنے پر دکاندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکشہ ڈرائیور پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق دکاندار سمیت 3 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *