[ad_1]

کراچی کی صورتِ حال بدترین ہوچکی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں، تین روز سے بارشیں نہ ہونے کے باوجود بحالی کا کام شروع نہیں کیا جاسکا، ایم کیو ایم نے 40 سال میں کچھ نہیں کیا لوگ ان سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت شہر کی صورتحال بد ترین ہے۔ اخبارات میں خبریں شائع ہوئی ہیں کہ کراچی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، مگر کسی بھی حکومتی وزرا کے کان پر کوئی جوں نہیں رینگ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری مردم شماری ن لیگ کے دور میں ہوئی تھی۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بڑا مینڈیٹ تھا لیکن مردم شماری کو نوٹیفائی کردیا۔

حافظ نعیم  نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو کس بات کا خوف ہے یہ ہمیں پورا کیوں نہیں گننا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا ہوا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *