[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کے لیے نئی تجویز سامنے لے آئے۔

اسلام آباد میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے شہباز گِل پر تشدد کے معاملے پر انڈیپینڈنٹ لوگوں کو انکوائری سونپیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی انکوائری پر کوئی یقین نہیں کرے گا، شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کے لیے شیریں مزاری، سعد رفیق اور مصطفیٰ نواز کھوکھر پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ میں نے علی اعوان اور راجہ خرم نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے، عثمان ڈار شہباز گِل سے جیل میں ملے تھے، وہ بھی بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہمیں کیسز سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزامات لگ جاتے ہیں مقدمات بن جاتے ہیں لیکن تشدد پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *