[ad_1]
عمران خان کی جانب سے ملعون سلمان رشدی سے متعلق دیئے گئے بیان پر وضاحت سامنے آئی ہے۔
عمران خان کا ’دی گارڈین‘ کو دیے گئے انٹرویو پر وضاحت سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر وضاحت شیئر کی گئی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی سے متعلق میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہے۔
جس میں عمران خان نے کہا ہے کہ دی گارڈین نے میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی، میں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’انٹرویو میں، میں نے گستاخ رسولﷺ کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی تھی، سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ بھی دیا تھا، اسی تناظر میں رشدی کی بات کی‘۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملعون رشدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک اور افسوس ناک قرار دیا تھا، اِن کا کہنا تھا کہ رشدی کی کتاب کے بارے میں عالم اسلام کا غصہ قابل فہم تھا تاہم اس پرحملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ملعون سلمان رشدی نیویارک میں ایک تقریب کے دوران حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اب وہ خطرے سے باہر آگیا ہے۔
[ad_2]