[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن بن چکا ہے، ایک اور مون سون سسٹم خلیج بنگال میں شدت پکڑ رہا ہے، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 23 سے 25 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون سسٹم کا کم دباؤ شمال مشرقی سندھ پر موجود ہے جس سے سندھ کے مختلف مقامات پر آج رات تک تیز بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 21 اگست تک مون سون سسٹم بلوچستان کے جنوبی اور شمال مشرقی حصے میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ 23  اگست سے یہ بھارتی راجستھان سے مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے، سسٹم بلوچستان میں بھی بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *