[ad_1]

کولاج فوٹو فائل
کولاج فوٹو فائل

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے کہ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پولیس سے بچنے کے لیے اسپتال میں جا کر چھپ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پولیس نے ان کے گھر اور پارٹی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کی تصاویر شیئر کی جارہی تھیں جن کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ پولیس سے بچنے کے لیے ہی اسپتال میں جاچھپے ہیں۔

تاہم گوگل پر ان تصاویر کے حقائق یہ بتاتے ہیں یہ حال ہی میں وائرل ہونے والی تصاویر ابھی کی نہیں بلکہ 2020 کی اس وقت کی ہیں جب وہ اسپتال میں کورونا وائرس کے باعث علاج کے لیے داخل کیے گئے تھے۔

شیخ رشید کے بارے میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا گیا کہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر اسپتال میں چھپے ہیں، جبکہ اس ٹوئٹ کو ایک لاکھ 10 ہزار فالوورز والے اکاؤنٹ سے شیئر کی گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ مارنے کی تردید کی ہے جبکہ اس کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے دفاتر پر چھاپوں سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید احمد کی جانب سے یہ الزامات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد سامنے آئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *