جسٹس منصور علی شاہ۔فوٹو فائل

ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا کسی بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ یا پیج نہیں۔

ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کےنام سے سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ چل رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے چلنے والا جعلی اکاؤنٹ بلاک کرنے کی درخواست کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی کہا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *