[ad_1]

مفتاح اسماعیل سے ملک نہیں چل سکتا، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اب ملک مفتاح اسماعیل سے نہیں چل سکتا۔

ایک بیان جاوید لطیف نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر خزانہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب حقیقی قیادت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، نواز شریف اس لیے واپس آ رہے ہیں کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل وہ توتا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے، کسی پر بھی تشدد کے خلاف ہیں لیکن یہاں دوسرا گیم کھیلا جارہا ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ شہباز گل نے تفتیش میں پہلے دن جو بتایا وہ ہی ان کیلئے خطرناک ہے، عمران خان کو اصل ڈر یہ ہے کہ وہ ڈوریں ہلانے والوں کا نام نہ لے لے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اپنے احوال کا چوتھا حصہ بھی بتا دیں تو خون ریزی ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کے منہ کو خون لگ چکا ہے، پھر کہا جج اور جرنیل بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے ریاست کے لیے سب کچھ برداشت کیا، عمران خان بتائے ماہانہ 62 لاکھ امریکی فرم کو کہاں سے دیا جا رہا ہے؟ جو نعرے ان کے اسٹیج سے لگے کسی کو ان کے ایجنڈے کے بارے میں کوئی شک ہے؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *