[ad_1]

سندھ بھر میں آج بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج بھی سندھ بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے منختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کی ملیر ندی کے سیلابی پانی میں عمر سنز کے مقام پر 2 لڑکوں کے پھنسنے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔

ایم نائن لنک روڈ پر کار سیلابی ریلے میں بہنے کی بھی اطلاعات ہیں، کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب دو منزلہ عمارت گرگئی جہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شہر قائد میں بارشوں کے بعد کورنگی کاز وے روڈ ٹریفک کے لیے تاحال بند ہے، میمن گوٹھ کے قریب ملیر ندی پر بنے ریزروائر کی دیوار سے کئی فُٹ اوپر سے پانی گزر رہا ہے۔

ادھر گلستان جوہر میں اسکول وین کیچڑ میں پھنسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گاڑی نکالنے کے لیے رقم مانگنے والا کے ایم سی کا عملہ وڈیو بنتی دیکھ کر فرار ہوگیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *