[ad_1]

شہباز گل کا اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو لے جانے کے لیے پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل طلب کرلی گئی، راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، تاہم شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو طبی معائنے کے لیے جیل اسپتال منتقل کیا گیا، راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، پی ٹی آئی رہنما کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کرنے کا امکان ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی، ڈی ایچ کیو اسپتال کے تمام ایچ او ڈیز، ایم ایس اور دیگر عملے کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، ایس ایس پی اسلام آباد کی اڈیالہ جیل انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، ایس ایس پی کے ہمراہ ایک ڈی ایس پی اور 3 ایس ایچ اوز سمیت پولیس نفری موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو انتباہ کیا کہ ملزم حوالے نہ کرنا عدالتی احکامات اور قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو  شہباز گل سے متعلق احکامات جاری کر تے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو احکامات جاری کیے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *