[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر تحقیقات کا دائرہ بیرون ممالک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکا،برطانیہ سمیت جہاں سے بھی فنڈز آئے، تحقیقات ہوں گی۔

اس معاملے میں ایف آئی اے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گی اور ان ممالک کی کمپنیز و شخصیات کی معلومات حاصل کرے گی۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی سمیت برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سمیت دیگر اداروں سے مدد لی جائے گی۔

ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ تحقیقات ابھی ریکارڈ و اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلہ میں ہیں، جبکہ دوسر ے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *