[ad_1]

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب
فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرگئی، ملبے سے 9 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رینجرز کے جوان بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی مشینری تاحال حادثے کی جگہ نہیں پہنچ سکی، ہیوی مشینری نہ ہونے کے باعث امدادی کام سست روی کا شکار ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *