[ad_1]
سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مظہر خان کا کہنا ہے کہ کورنگی کازوے پر ندی کا پانی آنے سے روڈ مکمل بند ہوگیا، پولیس اہلکار اور لائف گارڈ تعینات ہیں، کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر خان نے کہا کہ دوپہر سے شروع ریسکیو آپریشن میں 60 سے 70 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 30 سے 40 موٹر سائیکلیں، رکشہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑی پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔
مظہر خان نے کہا کہ شہریوں کو ریسکیو کرنے کے دوران فائر بریگیڈ کی گاڑی ریلے میں پھنسی، اسنار کل اور ہیوی مشینری سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کورنگی کازوے پر پانی کا بہاؤ کم ہونے کے بعد گاڑیوں کو نکالا جائے گا۔
[ad_2]