[ad_1]
خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ سوات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز سے باخبر ہیں۔
سوات کی صورتحال پر خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ لوگوں کے اس خدشے سے واقف ہیں کہ سوات 2008-09 کے دور میں واپس آسکتا ہے، سوات کے کچھ افراد جو پہلے افغانستان میں تھے سوات کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں۔
صوبائی پولیس کے مطابق سوات مکمل طور پر سول انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے پُرامن معاشرے میں کسی بھی دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، سوات میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
[ad_2]